نہروں کے تنازع پر پیپلز پارٹی کی بجٹ پر عدم تعاون کی دھمکی
ایک نیوز:نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں کشیدگی جاری ہے۔
، نہروں کے خلاف قومی اسمبلی سے قرارداد پاس نہ کروانے پر پیپلز پارٹی برہم ہے۔
مسلم لیگ ن نے قرارداد کی حمایت نہ کرنے کا پیپلز پارٹی کو پیغام دیا تھا، ۔
پیپلز پارٹی نے بجٹ پاس کروانے میں تعاون نہ کرنے کی دھمکی دے دی ۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کشیدگی ختم کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔
،سپیکر نے قرارداد کے معاملے پر کشیدگی سے بچنے کےلئے اجلاس شیڈول سے پہلے ملتوی کردیا ۔
شیڈول کے مطابق اجلاس اٹھارہ اپریل کو ملتوی ہونا تھا ۔
،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں بھی کوئی واضح پیش رفت نہیں ہوئی۔
، پیپلز پارٹی نے نہروں کی تعمیر کا منصوبہ ہی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھاہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں