اوورسیز پاکستانی پاکستان کا روشن چہرہ ہیں – آرمی چیف کا اہم بیان
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی صرف سفیر نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو دنیا بھر میں جگمگاتی ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب کیا ۔
جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔
اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے دلوں میں آپ کے لیے جو محبت ہے وہ اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کچھ لوگ برین ڈرین کا تاثر دیتے ہیں لیکن وہ جان لیں کہ یہ درحقیقت برین گین ہے۔
اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کی بہترین مثال ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں