چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم شہباز شریف کا اہم خطاب
اسلام آباد؛ وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا ہے چین نے آئی ایم ایف پروگرام سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے زرعی گریجویٹس اعلیٰ تعلیم کیلئے چین جا رہے ہیں۔
، پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا۔
، پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دینے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں۔
ان کا کہنا تھا اپنے دورہ چین کے دوران زرعی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق نے متاثر کیا۔
، پاکستانی طلبا بیجنگ اور اسلام آباد کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے،۔
پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں