ملتان ایئرپورٹ پر عرب ممالک سے جنسی ادویات ،کھجوروں کی مبینہ سمگلنگ پھر شروع

ملتان ایئرپورٹ سمگلنگ اسکینڈل: جنسی ادویات اور کھجوروں کی غیر قانونی ترسیل بے نقاب

ملتان: (بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) ملتان ایئرپورٹ پر عرب ممالک سے جنسی ادویات اور کھجوروں کی سمگلنگ کا دھندہ آیک مرتبہ پھر شروع ، مبینہ طور پر کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ کے چہیتے سپرنٹنڈنٹ نے کارگو کے ذریعے کھجوروں اور میڈیسن کی سمگلنگ سے کروڑوں روپے کمالئے، معقول حصہ ملنے پر کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ اور ایڈیشنل کلکٹر ایئرپورٹ نے آنکھیں بند کرلیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان جی پی او ایئرپورٹ پر تعینات سپرنٹنڈنٹ عدنان چانڈیہ کو کلکٹر ایئرپورٹ ڈاکٹر طیبہ کیانی کا فرنٹ مین سمجھا جاتا ہے کیونکہ جب طیبہ کیانی کا ڈائریکٹر انٹیلی جنس تعینات تھیں تو انہوں نے عدنان چانڈیہ کو اپنے ساتھ ڈیوٹی پر رکھا ہوا تھاان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی سمگلروں سے منتھلی وصولی کا کام عدنان چانڈیہ ہی کرتا تھا۔
اس کے بعد جب طیبہ کیانی نے ایئرپورٹ کا چارج سنبھالا تو اپنے فرنٹ مین عدنان چانڈیہ کو بھی اپنے ساتھ لے آئیں اور اسے ملتان جی پی او کارگو کا انچارج بنادیاجس نے مذکورہ پوسٹ پر تعیناتی کے فوراً بعد سمگلروں کے ساتھ مل کر ہر ممالک سے سمگلنگ کا دھندہ شروع کردیا۔
کسٹم حکام کو ملنے والی درخواست کے مطابق سپرنٹنڈنٹ عدنان چانڈیہ نے انسپکٹر محمد یاسر کانسٹیبل شہباز کے ساتھ مل کر ہر ممالک سے کھجوریں اور جنسی ادویات سمگل کر کے خود بھی کروڑوں روپے کمائے اور حکومتی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران مبینہ کرپٹ سپرنٹنڈنٹ عدنان چانڈیہ کے خلاف چیف کلکٹر حسن ثاقب اور کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ طیبہ کیانی کو متعدد شکایات موصول ہوچکی ہیں لیکن سپرنٹنڈنٹ عدنان چانڈیہ چونکہ کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ طیبہ کیانی اورایڈیشنل کلکٹر علی اکبر زیدی کو مبینہ طور پر برابر حصہ دیتا ہے۔
اس لئے انہوں نے اس کی طرف سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اس حوالے سے جب کلکٹر کسٹم ایئرپورٹ طیبہ کیانی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کرپشن کی شکایات پر ڈی سی او اور سپرنٹنڈنٹ سمیت متعدد اہلکار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ عدنان چانڈیہ کےخلاف بھی کوئی ثبوت ملا اس کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عدنان چانڈیہ موقف کے لئے رابطے میں نہ آ سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں