کراچی والوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان – نیپرا کا فیصلہ محفوظ
کراچی والوں کے لیے فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی فروری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ پرعوامی سماعت مکمل ہو گئی،۔
جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جوبعد میں جاری کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے ری فنڈ کرنے کی درخواست دی تھی-
، نیپرا کی من و عن منظوری پرکے الیکٹرک صارفین کے لیے 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی بنےگی۔
۔3 اپریل 2025 کو وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں