بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبران کو پولیس نے تحویل میں لے لیا، اہم رہنما حراست میں
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے والے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان ، عظمیٰ خان ، نورین خان اور قاسم نیازی کو تحویل میں لیا۔
جبکہ صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تمام رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
تاہم پولیس نے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی اور بعدازاں، تمام رہنما ایک زیر تعمیر پلازے میں چلے گئے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں