پنجاب میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں 20 اپریل تک آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

پی ڈی ایم اے نے 20 اپریل تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارشوں، ہواؤں اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کردی۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کےڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی،۔
راولپنڈی ،مری ،گلیات،اٹک چکوال میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے،۔
جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کےڈائریکٹر جنرل نےگجرات ،گجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، ۔
خوشاب،سرگودھا اورمیانوالی میں بارش کےامکانات ہیں ،لاہور ،قصور ،فیصل آباداور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں