ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا:وزیراعظم

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے حکومتی عزم واضح

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں۔
، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے، رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی، ۔
ایف بی آر نے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا موثر استعمال نہیں کیا۔
ایف بی آر کے پرفارمنس منیجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پوری ٹیم نے محنت کی۔
، ان شااللہ ہم اپنے اہداف حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قرضوں سے نجات کے لیے اہداف پر تیز پیش رفت یقینی بنانی ہے۔
، پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے محنت ضروری ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں