فور جی سگنلز کا فقدان، شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

فور جی سگنلز کا فقدان: پاکستان میں فائیو جی کا خواب کب پورا ہوگا؟

پاکستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی مسلسل خراب صورتحال شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن گئی ہے۔
جدید دور میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا انتظار کرنے والی قوم کو عملاً فور جی اور تھری جی سروسز کی سہولت بھی میسر نہیں۔
، جس پر صارفین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔
ملک کے تمام بڑے شہروں بشمول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل سگنلز کی بار بار بندش اور موبائل انٹرنیٹ کی غیر معمولی سست رفتاری کے باعث واٹس ایپ، سوشل میڈیا ایپس اور دیگر آن لائن خدمات مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔
موٹرویز اور ہائی ویز پر بھی دورانِ سفر صارفین کو بلا تعطل سروس حاصل نہیں ہو رہی۔
، جس سے نہ صرف عام افراد بلکہ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں