پی آئی اے کی نجکاری: نئی شرائط کے تحت صرف مالی طور پر مضبوط کمپنیاں ہی کوالیفائی کر سکیں گی
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزارت نجکاری کے ذرائع کے مطابق نجکاری میں اب مالی لحاظ سے زیادہ مضبوط کمپنیاں ہی کوالیفائی کر سکیں گی۔
پی آئی اے میں دلچپسی رکھنے والی کمپنی کا 3 سال کا ریونیو دیکھا جائے گا۔
پچھلی بار متعلقہ کمپنی کا سالانہ ریونیو 200 ارب روپے ہونے کی شرط عائد کی گئی تھی ۔
قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے درخواستیں آئندہ بدھ یا جمعرات کو طلب کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اس بار پی آئی اے کی نجکاری میں زیادہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کاامکان ہے۔
نجکاری کے عمل میں پی آئی اے ملازمین کو تحفظ دی جائےگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں