اسرائیلی دہشتگردی اور غزہ کی صورتحال: سنی تحریک کا جہاد کی حمایت کا اعلان
ملتان(خصوصی رپورٹر )عالمی حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں اور ہم بطور مسلم اور پاکستانی اس صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، ہم چاہیں یا نا چاہیں جلد یا بدیر ہمیں اس جنگ کا حصہ بننا پڑے گا، ہماری خاموشی ملک و ملت اور عالم اسلام کے لیے ایک مجرمانہ اقدام ہو گا، اسرائیل اسلام دشمنی میں تمام حدیں پار کر چکا ہے اور غزہ میں کھلی دہشتگردی کرکے مسلسل نسل کشی کررہا ہے،ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے ملتان پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس کے سرپرست و معاون ممالک اسرائیل سے بڑے مجرم ہیں، غزہ وفلسطین میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔
،ان تک کسی بھی قسم کی امداد بھی نہیں پہنچنے دی جارہی، اسرائیل سے ہمدردی رکھنے والے میر جعفر اور میر صادق ہیں جو اسلام کے خلاف سازش اور مسلمانوں کی نسل کشی کے جرم میں برابر کے شریک ہیں، اسرائیل کے دہشتگردانہ حملوں اور انسانیت سوز مظالم کا ساتھ دینے والوں کا شمار بھی اسلام کے دشمنوں میں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک مفتی منیب الرحمٰن صاحب کی طرف سے جاری کیے گئے فتویٰ جہاد کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، اب مسلم ریاستوں کو مشترکہ طور پر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہئیے، ہمیں 57 مسلم ممالک کے بےحس حکمرانوں سے کوئی امید نہیں لیکن “مجھے ہے حکم اذاں” کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔
، ہم نے پاکستان کے اہل اقتدار کو بیدار کرنے کی کوشش کے تحت ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں قرآن و حدیث اور قائد اعظم کے فرمان کی روشنی میں پوری دنیا بلخصوص غزہ کے مظلوم عوام کے لیے ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا دینی فریضہ سر انجام دیا ہے، ملک بھر میں ہمارے تنظیمی ذمہ داران تمام ایم این ایز تک یہ کھلا خط پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ ، یورپ اور ایشیاءسمیت دنیا بھر میں عوام الناس غزہ کے مظلوموں کے آواز بلند کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی و امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم تیز ہوتی جا رہی ہے، پاکستان کے عوام فلسطین کے حق میں کھڑے ہیں اور ان سے یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں،اسرائیل کی بربادی اس کا مقدر بن چکی ہے۔
، اسرائیل غزہ میں خیمہ بستیوں اور نہتے لوگوں پر بمباری کررہا ہے،اسرائیل نے اقوام متحدہ کے قوانین اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کو پاو ¿ں تلے روندیا ہے اس پر عالمی ادارے کاروائی کرنے سے بھی قاصر ہیں، غزہ کی صورتحال انتہائی تشویناک ہو چکی ہے، اسرائیل کو مظالم سے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنا ہوگا، عالمی قوانین اور انصاف کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے اسرائیل کو عالمی سطح پر پوری طاقت سے فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکا جائے، اسرائیل جنگی جرائم کا عادی مجرم بن چکا ہے، عالمی برادری تعصب کا چشمہ ا ±تارکر عالمی قوانین اور انصاف کی بالادستی کیلئے مثبت کردار ادا کرے، پوری دنیا کے لوگ اسرائیل و امریکہ کا معاشی بائیکاٹ کر ہی ظلم کا جواب دے سکتے ہیں۔
، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ترقی اور مہنگائی ختم کرنے دعوے محض دعوے ہی لگ رہے ہیں، جب تک معاشی استحکام نہیں آتا اور اس کے مثبت اثرات عوام تک نہیں پہنچتے عوام ان دعوو ¿ں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں تمام سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر مستقبل کے فیصلے کرنے ہوں گے، اس موقع پر صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفٰی کھوکھر ، صوبائی رہنما علامہ سجاد حسین باروی، صدر علماءبورڈ ملتان سٹی علامہ ہاشم سعیدی ، سٹی صدر طاہر فیضی، مرکزی صدر الخیر فاو ¿نڈیشن ملک عامر وینس، سٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض نظامی , سٹی نائب صدر ملک عابد کالرو، سٹی رہنما اسلم انصاری سمیت کثیر تعداد میں کارکنان و ذمہ داران موجود تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں