غزہ یکجہتی مارچ ملتان: مجلس احرار اسلام و تاجران کا فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ ہمدردی
ملتان ( پ ر ) نہتے و مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بارود کی برسات، مسلم حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے۔ اسرائیلی ظلم و ستم اور مظلوم فلسطینیوں پر ننگی جارحیت و بربریت در اصل مسلم امہ کیخلاف اعلان جنگ ہے۔ مسلم حکمران امریکہ و اسرائیل کی غلامی چھوڑ کر اسلامی تعلیمات پر عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار تاجران ختم نبوت چوک کے زیر اہتمام اور مجلس احرار اسلام کے اشتراک سے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کیلئے نکالے گئے عظیم الشان غزہ یکجہتی مارچ سے مختلف مقررین خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا سید محمد کفیل بخاری نے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعمار اور اس کے ہمنوا جتنا مرضی ظلم و ستم اور ننگی جارحیت و بربریت روا رکھ لیں، فلسطین صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل پیش کرنیوالے یہود و ہنود کے پٹھو اور مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں کے خون کے غدار، امریکہ و اسرائیل کے وفادار و ذلہ خوار ہیں۔ قائد احرار مولانا سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ میں نے قومی کانفرنس منعقدہ پاک چائنہ گرینڈ شپ اسلام آباد میں مظلوم و نہتے فلسطینی بھائیوں کی نصرت و مدد کیلئے پچاس ہزار رضاکار پیش کرنے کا جو اعلان کیا تھا، اس پر پورے ملک سے ہزاروں رضاکار مسلسل میرے رابطے میں ہیں کہ کب ہمیں آپ اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد و نصرت کیلئے بھیجیں گے۔ جس پر ہزاروں شرکائے مارچ نے نعرے بلند کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ و اعلان کیا کہ ہم سب قائد احرار کے حکم کے منتظر ہیں۔
، حضرت شاہ جی جب چاہیں ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے طلب کر سکتے ہیں۔ انجمن تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، ختم نبوت روڈ چونگی نمبر 11 کے صدر، معروف سیاسی و سماجی رہنماء ملک محمد طاہر ڈوگر، مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ محمد جاوید اختر، صدر ختم نبوت چوک چونگی نمبر 14، مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا محمد ہاشم علی نے کہا کہ یہود و نصاری سے خیر کی توقیر رکھنے والے نام نہاد مسلم حکمران و عوام احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری ہرگز مسلمانوں کے خیرخواہ اور دوست نہیں ہو سکتے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا سید عطائالمنان بخاری، ضلعی امیر مولانا محمد اکمل، محمد فرحان الحق حقانی نے کہا کہ فلسطین میں مسلم نسل کشی روکنے اور یہود و نصاری کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے یہود و ہنود کی تمام تر مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا امت مسلمہ پر فرض ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں یہود و نصاری کے فکری و نظریاتی حلیف، منکرین ختم نبوت لاہوری و قادیانی مرزائیوں کی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔ غزہ یکجہتی مارچ سے چیئرمین تنظیم تاجران ملتان حافظ عمران سجاد، ظہیر انصاری، حافظ ابو الحسن، حافظ عبداللہ، ریاض الرحمن حیدر، ظفر اقبال صدیقی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام امریکی، اسرائیلی و قادیانی اور ان کی معاون تمام کمپنیوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی قدر سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی و مقامی ٹھیکدار، این جی اوز کو مظلوم و نہتے فلسطینی، کشمیری اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان نظر نہیں آتے جبکہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے یہ نام نہاد ٹھیکدار ہر حد عبور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی دہشتگردی اور فلسطینیوں کی زبردستی بیدخلی کا فوری نوٹس لے۔ غزہ یکجہتی مارچ کا اختتام مجلس احرار اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل کی دعا سے ہوا۔ جس کے بعد تمام شرکائے مارچ پر امن طور پر منتشر ہوئے اور اپنی اپنی منازل کی طرف روانہ ہوئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں