کینالز کا منصوبہ مسترد | مراد علی شاہ کا سندھ دشمن منصوبے پر مؤقف
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بجٹ سے پہلے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کروائے گی۔
بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری کبھی بھی سندھ دشمن کینالز منصوبے کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ منصوبے پر سروے کروایا گیا تھا، اس پر کام بند ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینالز کے مسئلے پر احتجاج کرنا سب کا حق ہے، سندھ حکومت احتجاج کو نہیں روکے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں