ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب

ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ | گورنر ہاؤس لاہور میں فیصلہ کن مشاورت

پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب کر لیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی پارٹیوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اجلاس کل شام 4 بجے گورنر ہاوس لاہور میں ہوگا۔
پاور شیئرنگ اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شرکت کرینگے۔
، پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، سید حسن مرتضی، سید علی حیدر گیلانی، سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود شامل ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر افسران بھی شرکت کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں