پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست شپنگ | تجارت میں نیا باب
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے خارجہ سیکرٹری سطح کی مشاورت میں براہ راست شپنگ کے آغاز اور فضائی روابط کی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ افغان دارالحکومت کابل کا دورہ کریں گے۔
ان کا یہ دورہ افغان عبوری وزیر خارجہ کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم کابل میں افغان عبوری وزیراعظم اور نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔
جب کہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں