گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج | وائی ڈی اے کا پولیس تشدد پر سخت ردعمل
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تحت محکمہ صحت کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ چیئرنگ کراس پر دھرنا دے دیا۔
احتجاج میں وائی ڈی اے پنجاب سمیت مختلف ہیلتھ یونینز کے اراکین شریک ہیں۔
پرامن مظاہرین پر پولیس کی مبینہ جارحیت کے خلاف یانگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) پنجاب نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں آؤٹ ڈور سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وائی ڈی اے کے صدر شعیب نیازی کے مطابق یہ اقدام پولیس تشدد کے خلاف احتجاج کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
شعیب نیازی کا کہنا تھا کہ پیر کے روز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اگر سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کرتی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں