کاشتکار کو وزیراعلیٰ پنجاب کی خیرات نہیں محنت کا حق چاہیے:کسان اتحاد

کاشتکار کو حق دو: کسان اتحاد کا حکومت سے دوٹوک مطالبہ

ملتان(خصوصی رپورٹر )پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ کاشتکار کو وزیراعلی پنجاب کی خیرات نہیں محنت کا حق چاہیے پندرہ ارب روہے پیکج کا اعلان کرکے کسان کا مذاق اڑایا گیا ہے,ویزاعلی پنجاب نے کسان کے کسی نمائندے سے ملاقات تک نہیں کی ہے,کلائمنٹ چینج سے کسانوں کا کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے,آرمی چیف سے درخواست کرتا ہوں کاشتکار کو بچائیں کاشت کار کو فصل کا صحیح ریٹ نہ ملا تو نقصان کسان کا نہیں 25 کروڑ عوام کا ہوگا ۔
کیونکہ کسان گندم اگا کر گزارا کر لے گا لیکن کروڑوں عوام کا کیا بنے گا وزیراعلی پنجاب سلمی بٹ کو فوری طور پر فارغ کریں جو اج کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے بجائے ان کا مذاق اڑا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس ے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مریم نواز شریف کے کہنے ہر گندم لگائی اور کسان کے لیے ہی کوئی سہولت موجود نہیں ہے,وزیراعلی پنجاب کی مشیر کسانوں کی ہر وقت توہین کرتی ہیں جبکہ کسان فوڈ سیکیورٹی کا ضامن ہے,ہمیں ہماری فصل کا ریٹ چاہیے,۔
کاشتکار کو وزیراعلی پنجاب کی خیرات نہیں چاہیے,ہم مجبور ہوگئے ہیں ہم زراعت کو بند کریں گے دکھ اس بات کا ہے کہ معیشت پیچھے جارہی ہے,کاشتکار بہت پریشان ہے,دل خون کے آنسو رو رہا ہے,پاکستان میں گندم کی سپورٹ پرائس ختم کردی گئی جبکہ گندم تمام فصلوں کا ایندھن ہےانڈیا نے اپنے کاشتکاروں کو پہلے سے ہی گندم کا ریٹ دے دیا ہے اور ہم دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں کاشت کار ٹیکس دیتا ہے اناج اگاتا ہے اور نقصان بھی وہی اٹھاتا ہے افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ کسان فوڈ سیکورٹی کا ضامن ہے ۔
لیکن اسے پینڈو کا لقب دے دیا گیا ہے کاشتکار اب گندم نہیں اگائے گا سبسڈی نہ ملنے کی وجہ سے ہم ذراعت کو بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کیونکہ وزیراعظم کی بھی کاشتکار کے مسائل کے حل کے لیے کوئی توجہ نہیں ہے اور نہ ہی وزیراعلی پنجاب اس سلسلے میں سنجیدہ ہیں تبدیلی کی وجہ سے کسانوں کا کھربوں روپے کا نقصان ہوا لیکن کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے پاس کاشتکاروں کے نمائندہ اسٹیک ہولڈر سے ملاقات کا وقت ہی نہیں ہے۔
اس سے بڑی بدنصیبی اور کیا ہو سکتی ہے کاشتکار حد سے زیادہ پریشان ہے اور خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں حالانکہ کاشتکار سے بڑا کوئی محب وطن نہیں ہے حکومت کاشت کار کو منافہ نہیں تو اصل قیمت تو دے اگر کاشتکار کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ائندہ دو روز میں ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور بچوں کے ساتھ سڑکوں پر انے پر مجبور ہو جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں