رائل سمارٹ سٹی حاصل پور کا افتتاح: جدید سہولیات سے آراستہ منفرد پروجیکٹ

رائل سمارٹ سٹی حاصل پور: شہر کی ترقی کی نئی پہچان

حاصل پور (بشیر احمد گجر سے)جدید تر سہولیات سے آراستہ حاصل پور تاریخ کا سب سے منفرد ٹاؤن رائل سمارٹ سٹی کا گرینڈ افتتاح کر دیا گیا افتتاحیہ تقریب میں شہر بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافی برادری سمیت بزنس سے تعلق رکھنے والے حضرات کی بھرپور شرکت پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔
غیر ملکی طرز پر تعمیر ہونے والے رائل سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے آرکیٹیکٹ قمر نواز چوہدری سپیریئر کالج کے ڈائریکٹر میاں عظیم اکرم معروف موٹیویشنل اسپیکر ادبی اسکالر ہوسٹ مرزا عامر شہزاد مرکزی پریس کلب کے صدر ظہیر عباس جوجی معروف سیاسی شخصیات سلیم خاور و دیگران نے افتتاحیہ تقریب میں شرکت کے موقع پر کہا کہ حاصل پور تاریخ کا یہ واحد پروجیکٹ ہے۔
جہاں غیر ملکی لیول کی بے شمار سہولیات عوام کے لئے ہیں ایسے مزید منصوبے شہر کی خوبصورتی اور ترقی میں اضافہ کریں گے رائل سمارٹ سٹی کے آنر چوہدری ارسلان خالد نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بزنس نہیں ایک خواب سمجھ کر حاصل پور کی عوام کے لئے پایا تکمیل تک پہنچایا ہے۔
پروگرام کے آخر میں ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری کامران خالد کا کہنا تھا کہ حاصل پور کی ترقی کے لئے ہم اس سے بھی بڑھ کر مزید منصوبے لانچ کریں گے انہوں نے آنے والے تمام معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا آخر میں مولانا زاہد الراشدی نے ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں