خیبرپختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ میں اضافہ 100 ملین تک
خیبرپختونخوا حکومت نے دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اجلاس میں دینی مدارس کے گرانٹ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے، طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
، خیبرپختونخوا حکومت سکولوں کے ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں