جان سینا ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے

ریسل مینیا 41: جان سینا 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار جان سینا 2025 میں کسی وقت ریسلنگ کی دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیں گے۔
مگر اس سے پہلے انہوں ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جو اب تک کوئی اور ریسلر نہیں حاصل کرسکا۔
انہوں نے ریسل مینیا 41 کے دوسری رات کے مین ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کوڈی روڈز کو شکست دی اور ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے۔
یہ پہلی بار ہے جب ڈبلیو ڈبلیو ای میں کوئی ریسلر 17 ویں بار چیمپئن بنا۔
اس سے قبل رک فلیئر اور جان سینا مشترکہ طور پر سب سے زیادہ 16 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرچکے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں