ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی

  • صوبوں کو پانی کی فراہمی میں اضافہ: پنجاب اور سندھ کا حصہ بڑھا

اسلام آباد: ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی دستیابی میں اضافے کے بعد ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی ہے۔
ارسا ترجمان کے مطابق پنجاب کو 23 ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64 ہزار 800 کیوسک کردی گئی ہے ۔
جب کہ 10 ہزار کیوسک کا اضافہ کرکے سندھ کا حصہ 45 ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔
ارسا ترجمان کا کہنا ہےکہ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 اورخیبرپختونخوا کو 1900کیوسک ہے ۔
جب کہ خریف کےلیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آگیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو نے کہا ہےکہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے۔
، نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے سے تنازع کا شکار ہوا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں