حکومت پنجاب تنخواہ دار ٹیکس چوروں پر شکنجہ کسنے کو تیار

تنخواہ دار ٹیکس چوروں پر شکنجہ، پنجاب اسمبلی میں بل پیش

حکومت پنجاب نے تنخواہ دار ٹیکس چوروں پر شکنجہ کسنے کی تیاری مکمل کرلی۔پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 منظوری کےلئے اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائے گا، بل کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اسمبلی نے دی تھی۔ حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کروائی تھی۔ حتمی منظوری کے لئے بل گورنر پنجاب کوبھجوایاجائے گا۔بل کے متن کے مطابق ہرسرکاری یا پرائیوٹ ادارے کا اکاؤنٹس آفیسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کرانے کا پابند ہوگا۔ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کہ باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا۔ کمپنی کو ٹیکس کٹوتی کاپابند کرنے کی کوئی واضح شک بھی موجود نہ تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں