نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، سسٹم کو بچانا چاہتے ہیں: شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہبازشریف ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں۔
، وزیراعظم بعض لوگوں کوحالات بگاڑنے والے بیانات سے روکیں، بیان بازی نہ رکی تو ہمارے ترجمان جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔
، ہمارے لیے آسان ہے کہ حکومت کو آج خدا حافظ کہہ دیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے۔
، اسمبلیاں چلیں، وفاق سے بیٹھ کر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، متبادل حل تلاش کیے جائیں۔
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ اور سینیٹر عاجر دھامرا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر پہلے دن سے اپنے موقف پر قائم ہے اور متنازع کینالز کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں