ماہ رنگ بلوچ کی نظربندی میں توسیع: ایک اور ماہ کے لیے حراست برقرار
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی انسدادِ دہشت گردی آرڈیننس (ایم پی او) کی دفعہ 3 کے تحت نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
ڈاکٹر ماہ رنگ کے وکیل عمران بلوچ نے آج ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہیں نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع کا علم کسی نوٹیفکیشن یا حکم کے ذریعے نہیں۔
بلکہ کوئٹہ جیل انتظامیہ کے ذریعے معلوم ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر کارکنوں کو 22 مارچ کو مبینہ طور پر کوئٹہ سول ہسپتال پر حملہ کرنے اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ گرفتاری ان کے ارکان پر کوئٹہ میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کریک ڈاؤن کے ایک دن بعد عمل میں آئی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں