ڈیجیٹل فراڈ اور کمرشل بینکوں کے خلاف شکایات میں اضافہ

بینکنگ محتسب کا انکشاف: ڈیجیٹل فراڈ اور کمرشل بینکوں کے خلاف شکایات بڑھ گئیں

بینکنگ محتسب پاکستان (بی ایم پی) سراج الدین عزیز نے ڈیجیٹل اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز کے خلاف شکایات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ادارے نے بینکنگ صارفین کو 1.65 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا۔
سراج الدین عزیز نے کہا کہ موبائل اور ڈیجیٹل ایپلی کیشنز میں اضافے کی وجہ سے دھوکا دہی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سال 2024 کے دوران بینکوں کی جانب سے کسی نہ کسی بہانے دھوکا دہی اور اکاؤنٹ بلاک کرنے کی شکایات میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شکایات میں اضافہ بینک خدمات کی نااہلی کی وجہ سے بھی ہوا ہے۔
، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ان مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں