“ملتان یونین آف جرنلسٹس نے پی ٹی وی پینشنرز کی تاخیر سے ادائیگیوں پر تشویش کا اظہار کیا”
ملتان ( خصوصی رپورٹر) ملتان یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن ( پی ٹی وی) کے پینشنرز اور بالواسطہ ملازمین کو ادائیگیوں میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ، ملتان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ملک شہادت حسین اور جنرل سیکرٹری مظہر خان سمیت دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی میں مالی بحران افسوسناک ہے۔
اور اس مالی بحران میں سب سے زیادہ پینشنرز اور کنٹریکٹ ملازمین متاثر ہو رہے ہیں ، پینشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کی رقم نہ ملنا اور ان کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر تک رسائی فراہم نہ کرنے سے ان کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں،گزشتہ چارہ ماہ سے ملتان کے ورکرز کو تنخواہیں ٹائم پر نہیں مل رہی اور عید کی تنخواہ ابھی تک نہیں ملی۔
، ایم یو جے کے عہدیداروں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی سے اپیل کی ہے کہ وہ بزرگ پینشنرز اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیاں بروقت یقینی بنائیں اور بزرگ پینشنرز کو خاص طور پر ریلیف فراہم کریں .
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں