“کباڑ خانے کے خلاف سخت کارروائی، ملتان میں قانونی قدم اٹھانے کا فیصلہ”
ملتان( خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کازیڈبلاک میں مہلک کباڑ خانے کیخلاف کارروائی کاحکم، اسسٹنٹ کمشنرکوخودایکشن لینے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق اہل۔علاقہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی گئی ہے کہ آپ کو 14 مارچ 2025 کو درخواست دی گئی تھی کہ زیڈ بلاک نیو ملتان گلی نمبر 10 نزد بستی غوث پورہ میں مزمل، یسین،امین،شفیق ودیگر افراد نے غیرقانونی طورپر4 سال سے رہائشی ایریامیں رہائشی مکان میں غیرقانونی طورپرکباڑ خانہ بنا رکھاہے۔
بند گلی پر قبضہ کرکے انسانی صحت اور زندگیوں کیلئے مہلک سامان رکھا ہواہے۔افسوس کہ تاحال دراخواست پرکارروائی نہیں ہوسکی۔کباڑ خانہ سیل اورایف آئی آر درج نہیں ہوسکی۔اس بارے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی شیخ عبدالسمیع کا کہناہے کہ انہیں بتایاگیاہے کہ قانون شکن کباڑیوں کی طرف سے کورٹ سے سٹے آرڈر ہے جس کے باعث کارروائی نہیں کی گئی جس پر انہیں بتایاگیاکہ اس وقت کوئی سٹے آرڈر نہیں ہے۔تواسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ اگر سٹے آرڈر نہیں ہے توپھر میں جانوں اور اورپھاٹا والے جانیں۔
دوسری جانب پھاٹا کے اہلکار صدیق مغل کا کہناہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے چند روز قبل خود موقع پر آنے کیلئے 04:30 بجے کاٹائم دیااورمجھے بھی پابند کیا لیکن نہیں آئے۔اہلکار صدیق مغل کا مزید کہناتھاکہ غیرقانونی کباڑخانے کے خلاف کارروائی کیلئے کوئی درخواست مارک ہو کر ان تک نہیں پہنچی۔
اس لئے کارروائی نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی شیخ عبدالسمیع کو حکم دیا ہے کہ وہ خود اس معاملے کو دیکھیں اورضروری قانونی کارروائی کرکے اہل علاقہ کی شکایت کاازالہ کریں اور رپورٹ کریں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں