بی زیڈ یو میں عالمی یوم زمین کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

“عالمی یوم زمین: ماحولیاتی تحفظ اور قابل تجدید توانائی پر سیمینار”

ملتان( خصوصی رپورٹر )پاکستان بھر کی طرح 22 اپریل کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ سوائل سائنس میں “(World Earth Day) عالمی یوم زمین” کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد فاروق قیوم نے ابتدائی گفتگو میں ماحولیات کے تحفظ میں فرد کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
مہمان مقرر، مسٹر حمید اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیاتی تحفظ ایجنسی، نے اجتماعی کوششوں کی طاقت اور قابل تجدید توانائی کے حل پر روشنی ڈالی۔شرکاء میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور معزز مہمانوں میں ڈاکٹر نیاز احمد، ڈاکٹر شاہد حسین، اور ڈاکٹر عبد الرحیم، شامل تھے۔
سیمینار کا اختتام ڈاکٹر ظفرالحئ گوندل کے شکریہ کے کلمات سے ہوا، جنہوں نے تمام شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب نے ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی پیدا کی اور شرکاء کو پائیدار طرزِ زندگی اپنانے اور زمین کی حیاتیاتی تنوع کا جشن منانے کی ترغیب دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں