نجی صفائی فرم کی ناکامی نے ستھرا پنجاب پروجیکٹ کو شرمندہ کر دیا
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل)ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جانب سے مبینہ طور پر چالیس کروڑ روپے سے زائد ایڈوانس پیمنٹس وصول کرنے والی نجی فرم ایس اے کی کارکردگی کا پول جی او آر ملتان نے کھول کر رکھ دیا ہائی کورٹ کے سامنے پولیس میس کے گیٹ کے ساتھ گندگی کے ڈھیر دن ڈھلے تک نجی فرم اٹھانے سے قاصر نظر آنے لگی
ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے تحصیل ملتان سٹی اور صدر کے کا ٹھیکہ نجی فرم ایس اے کے جوائنٹ ونچر کو دیا گیا پہلے پہل جوائنٹ ونچر میں شامل حصے دار سیکورٹی کے رقم ادا کرنے پر الجھتے رہے جس کی وجہ سے ساڑھے سولہ ارب روپے مالیت کا ٹینڈر مذاق بن کر رہ گیا
انھوں نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے نجی فرم ایس اے کو زبردستی میدان میں لائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے تحت ملتان کو عملی شکل دی جائے لیکن نجی فرم کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن حربہ اختیار کیا گیا اس کاوش میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر ، چیف فنانشل آفیسر کبیر خان اور منیجر آپریشن احسن نے نے مبینہ طور پر نجی فرم کی سہولت کاری کی
انھوں نے کہا نجی فرم ایس اے کی صفائی میں کارکردگی کا ایک نمعونہ ملتان جی او آر نظر آتا ہے جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ، اسٹنٹ کمشنرز ، پولیس افسران اور پولیس میس واقع ہیں لیکن یہاں سارا دن کوڑے کے ڈھیر لگے نظر آتے ہیں جی او آر والی مرکزی گلی میں صفائی کی صورت حال اس نہج تک پہنچ چکی ہے جگہ جگہ جڑی بوٹیاں اگنا شروع ہو چکیں ہیں حیران کن بات یہ ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب روزانہ اس روٹ سے گزرتے ہیں کیونکہ انکی رہائش گاہ اسی جی او آر میں ہے لیکن انھوں نے بھی جی او آر کی جمع گندگی کے ڈھیر اور جڑی بوٹیوں پر کوئی توجہ نہیں دی
انھوں نے کہا یہی صورتحال بخاری کالونی کی مختلف گلیوں میں نظر آتی جہاں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جڑی بوٹیاں اگ چکی ہیں نجی فرم کے سپر وائزر کے پاس اتنا وقت نہیں وہ جی او آر کی داخلی سڑک پر کوڑے کو اٹھوا سکیں یا پھر جڑی بوٹیاں جڑ سے اکھاڑ سکیں
انھوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو یورپین طرز پر صفائی کا خواب دکھا ہیں لیکن صفائی کے زمینی حقائق ایک سال پہلے والی صورتحال سے انتہائی برتر ہیں جو کمپنی اعلیٰ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کالونی کی صفائی نہ کرے تو اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے باقی شہر کی گلیوں کی کیا صورت حال ہوگی
اس حوالے سے جب ترجمان ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں