بجٹ سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

“مہنگائی میں اضافے کا خدشہ” – وزارت خزانہ کی مئی میں 3–4٪ تک شرح کی پیشگوئی

بجٹ اور عیدالاضحٰی سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کردیا،۔
مئی میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کےدرمیان تک پہنچ سکتی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اپریل میں مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
، ملک میں مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد تھی۔
وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے ک رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات اوردرآمدات میں اضافہ ہوا۔
، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، جب کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں