بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا: سندھ طاس معاہدے پر شیخ رشید کا بیان
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دھشتگردی ہے۔
، پہلگام واقعہ کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔
، بھا ر ت میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔
پاکستان اپنی زمین کی حفا ظت کرنا جانتا ہے،پاکستانی قوم خوب جانتی ہے وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دینگے۔
دوسری جانب پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے یک طرفہ اقدامات پرقومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں