پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کر دی

“فضائی حدود بند کر دی” – سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹم جاری

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کر دی
پاکستان نے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے جواب میں بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مین) کے مطابق یہ پابندی 23 مئی 2025 کی رات 12 بجے تک نافذ رہے گی۔
نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے مکمل طور پر بند ہوں گی۔
اس کے علاوہ، بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت والے طیاروں اور بھارت کی جانب سے لیز پر لیے گئے طیاروں کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو روزانہ لاکھوں ڈالر کا اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں