ایران بندرگاہ دھماکا: رجائی پورٹ پر زوردار دھماکے کی تفصیلات
ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکا؛ 400 زخمی، متعدد ہلاک
ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والا زوردار دھماکا اتنا شدید نوعیت تھا کہ قریبی علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔
دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 200 سے 400 کے درمیان ہوسکتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں