ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں: جنرل عاصم منیر کا دو ٹوک پیغام
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شریک ہوئے۔
آرمی چیف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں۔
،ہمارا مذہب،رسم و رواج،روایات،سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں۔
، ا یک قوم نہیں،ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں۔
،ہمارے اجداد نے نئے وطن کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دیں،ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی جھوٹے پروپیگنڈےسے تاریخ کو مسخ نہیں کرسکتا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں