ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلے کرنے کیلئے تیار ہیں‘وفاقی وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مودی نے ہمارا پانی بند کیا ہم سانس بند کردیں گے۔
جڑواں شہروں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
، بھارت برما، انگلینڈ ، کینڈا اور امریکا میں دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، کینڈا کا وزیراعظم پارلیمنٹ میں مودی کو مورد الزام ٹھہراتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات کے مودی کا خون مسلمانوں کے ہاتھوں سے رنگا ہے، ہم نے شاہین، غوری بھارت کیلئے رکھے ہیں۔
، ہمارے تمام مزائلوں کو رخ بھارت کی طرف ہے، پہلگام کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدہ کو نشانہ بنایا گیا۔
، ہم ہر قسم کے حالات کا مقابلے کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمارا پانی بند کیا ہم آپ کا سانس بند کردیں گے۔
، جب سے مودی حکومت میں آیا ، فالز فلیگ آپریشن جاری ہیں۔
، پہگام واقعے کے پانچ منٹ کے اندر پاکستان پر الزام لگا دیا گیا،۔
بھارت نے کوئی مس ایڈوینچر کیا تو اس کے گلے پڑ جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں