پہلگام حملہ انٹیلی جنس ناکامی پر بھارتی حکومت کٹہرے میں
پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی پر بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار کی جانب سے سوال اٹھنے لگے۔
اس حوالے سے بھارتی صحافی راہول پنڈیتا نے کہا کہ پہلگام حملہ میں کہیں نہ کہیں بھارتی فوج کی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔
سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے کہا کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ جاری ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا۔
، ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں برتی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھا۔
اس ضمن میں بھارتی وزیر داخلہ کرنل (ریٹائرڈ) اجے شکلا کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو ختم کرنے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لیں۔
، جبکہ دوسری جانب سدھارت واردھان نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ غیر ذمہ دار ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں