بھارت کی آبی جارحیت، دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا

بھارت کی آبی جارحیت سے مظفرآباد میں ایمرجنسی نافذ

بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کردیا اور بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا۔
، مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی۔
اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں