کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا اعلان

کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
حسن نقوی نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال بنانے کا اعلان کردیا۔
کہا انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لئے مکار دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس تیار رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس میں ہنگامی حالات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے سول ڈیفنس کی استعداد کار بڑھانے اور ادارے کو ہر وقت چوکنا رکھنے کی ہدایت دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں