جام عابد اور منور قریشی گمشدگی: محکمہ صحت مظفرگڑھ میں خوف کی فضا
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) محکمہ صحت مظفر گڑھ کے سٹور کیپر جام عابد اور ڈرگ سپلائر منور قریشی کی پراسرار گمشدگی کا دس روز سے زائد کا عرصہ گزر گئے ہیں ذرائع کے مطابق بارہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ڈرگ سپلائر منور قریشی ابدالی روڈ پر واقع کھانے کے ہوٹل سے باہر نکلے۔
اس موقع پر انکے ساتھ ڈی ایچ او ایچ آر ڈاکٹر ساجد وقاص ڈپٹی ڈی ایچ او جتوئی ڈاکٹر مشتاق گدارا اور فارماسسٹ کاشف حسین بھی کھانے میں موجود تھے کھانے کے بعد سٹور کیپر جام عابد اور منور قریشی ایک ہی گاڑی میں روانہ ہوئے ۔
جبکہ محکمہ صحت کے افسران اپنی اپنی گاڑیوں میں گھروں کو پہنچ گئے ذرائع کے مطابق جام عابد اور منور قریشی کو ہوٹل کی پارکنگ سے ہی نامعلوم افراد لیکر چلے گئے بارہ روز گزرنے کے باوجود دونوں افراد تاحال گم ہیں ۔
جام عابد کی مسلسل گمشدگی دیگر اہلکاروں کے لئے تشویش کا باعث بن چکی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے آفس میں انتہائی خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں