بھارت کا پاکستان پر جھوٹا الزام: عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000 میں جب صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا اور الزام پاکستان پر دھر دیا گیا،۔
اب امریکی نائب صدر کے دورے پر پھر 26 لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگادیا گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کو گجرات کے قصاب کا خطاب دیا گیا۔
جس پر انہوں نے فخر کیا، اور اسے اپنے لیے بڑا اعزاز سمجھا، انہوں نے اپنی سیاست کی حکمت عملی بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب جبر کی اور غیرانسانی رویوں کی تلقین نہیں کرتا، مگر مودی نے انہی رویوں کا پرچار اور انہی رویوں پر عمل بھی کیا۔
، مودی کے روکے کے باعث دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی قتل گاہ بن کر رہ گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں