پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کا کردار: کیا امن قائم ہو سکتا ہے؟

پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کا ممکنہ کردار اور اثرات

پاک بھارت کشیدگی، کیا سعودی عرب اہم کردار ادا کرسکتا ہے؟
یہ واضح نہیں کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے تنازع کو ایک ہزار سال پرانا تنازع قرار دے رہے تھے تو وہ یہ بات یونہی کہہ گئے یا وہ واقعی تاریخ میں الجھ گئے تھے۔
لیکن ایئر فورس ون جہاز میں دیے گئے اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پُراعتماد انداز میں یہ تو واضح کردیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ان کے ’قریب ہیں۔
‘ اور دونوں ممالک آپس میں مسئلہ کشیر کا حل نکال لیں گے۔
وہ گزشتہ ہفتے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں سیاحوں پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں دو جوہری ہتھیاروں سے لیس جنوبی ایشیائی ہمسایوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر کیے گئے سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں 26 شہری قتل کیے گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں