پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری

پیپلز پارٹی انٹراپارٹی انتخابات درست | بلاول بھٹو سمیت امیدوار بلامقابلہ منتخب

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے۔
حکام کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں