کالجز کی فیسیں محدود کرنے کا فیصلہ | پی ایم ڈی سی کا نوٹیفکیشن جاری
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025ء میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پی ایم ڈی سی کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ، 2022ء کے سیکشن 20 (7) اور (8) کے تحت ٹیوشن فیس کو محدود / طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے تمام سیشنز کیلئے فیس 18 لاکھ روپے ہوگی۔
، جبکہ سیشن 2025ء کیلئے اس میں 5 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں