شاہ سلیمان پارک پر قبضہ مافیا کی حقیقت کیا ہے؟ تازہ ترین رپورٹ
تونسہ شریف(بیٹھک رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی ،شاہ سلیمان پارک سے ٹھیکیدار اور انکے منشی گماشتوں کی ٹیم دوپہر کے بعد غائب ہو گئے۔ نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم بھی متحرک۔ پریس کلب کے صحافیوں سے بھی ملاقات، ملاقات کے دوران اچانک ایم این اے سردار قادر خان کھوسہ بھی پہنچ گئے۔ سابق پریس کلب عظمت بزدار نے سردار عبد القادر خان کھوسہ کو پارک پر قبضہ مافیا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
علاقائی مسائل کے حل کی یقین دہانیتونسہ پریس کلب کے ممبران عہدیداروں صدر پریس کلب اور جنرل سکریٹری کی قیادت میں ممبران نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے دوران اچانک ن لیگ کے ایم این اے سردار عبدالقادر کھوسہ ، اپنی مقامی ٹیم پیر بشیر جعفر صلاح الدین بزدار و دیگر کے ہمراہ اے افس پہنچ گئے ۔ اس موقع پر صحافی نے واپڈا میں اوور بلنگ، ڈیٹکشن سمیت شہر مسائل بتائے۔
اور عظمت بزدار نے خصوصی طور پر شاہ سلیمان پارک میں قبضہ مافیا کی طرف کروڑوں روپے کی چاردیواری مسمار کرنے بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ کسی کو معلوم نہیں کہ کون یہاں چھپر بازار بنوانا چاہ رہا ہے۔ اگر ماضی کی طرح یہاں چھپر بازار بنتا ہے تو یہ شہر کا مرکز جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن جائے گا۔ ماضی میں مبینہ طور پر ڈکیتوں نے شہر میں دو بنکوں میں ڈکیتیاں کیں جو کہ رات کہ ان چھپر بازار میں رہے۔ جوا منشیات فروشی کا یہ مرکز بن گیا تھا۔
آپ کے والد سردار امجد فاروق کھوسہ سابق ایم این اے نے یہ شاہ سلیمان پارک تعمیر کروایا جسے مسمار کرکے چھپر بازار بنایا گیا تھا اور بعد ازاں اس چھپر بازار کو کسی وجہ سے اگ لگ گئی چھپروں میں کاروبار کرنے والے رل گئے اور اگ کی شدت کی وجہ سے شہر بھر کے مین مارکیٹوں میں آگ لگنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھآ ۔ بڑی مشکل سے اس آگ پر قابو پایا گیا تھا۔ اب اس جگہ کو پہلے پارک بنایا جائے اور چار دیواری کو مسمار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ان سے نقصان کا ازالہ بھی کرایا جائے اور اس جگہ کو اگر کاروبار کے وقف کرنا ہے تو اسے پنجاب ماڈل بازار کو دیا جائے۔ تاکہ فرنٹ پر دکانیں تعمیر کرکے ریوینیو حاصل کیا جا سکے ۔
سردار عبد القادر کھوسہ نے یقین دہانیاں کرائی کہ وہ حکام سے اس بارے بات کریں گے اور شہریوں کے خواہش کا احترام کیا جائیگا اور اسے کسی طور بھی جرائم پیشہ افراد کا مرکز نہیں بننے دیا جائیگا۔ اس موقع پر حافظ محمد حسین و دیگر ممبران پریس کلب نے عظمت بزدار کے موقف کی تائید کی۔ انہوں واپڈا کے بلوں بارے بھی شہریوں کو یقین دہانیاں کرائی ۔ بعد ازاں جماعت اسلامی کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سے شاہ سلیمان پارک بارے ملاقات کی ۔
اور پارک کی چاردیواری مسمار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوے پارک کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوپہر کے وقت اچانک اسسٹنٹ کمشنر احمد ندیم ہاشمی کی گاڑی پارک میں پہنچی تو پارک میں کام کرنے والے مزدور کام چھوڑ کر بھاگ گئے اور منشی اور ٹھیکیدار بھی غائب ہو گئے۔ جو کہ اس سے قبل دکان دینے کی مد میں لوگوں سے فراڈ کر کے پیسے اکٹھے کررہے تھے۔ پارک کے حوالے سے آج خاور خان گاڈی کی درخواست پر پیشی کا فیصلہ متوقع ہے۔ جبکہ ,حکم امتناعی نہ مل سکا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں