پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ
پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
فاروق نائیک نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا۔
، بعدازاں الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات کو درست قرار دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں