حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال تک جرمانے کا اعلان

سعودی عرب: حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں اور جرمانے

حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان
سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزائوں، جرمانوں کا اعلان کردیا ہے۔
جس کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔
اسی طرح حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں بھی 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزہ ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کیلئے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
، اس کے علاوہ غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں