بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں کی مالی بے ضابطگیاں، پی اے سی کا انکشاف
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں کا انکشاف ہوا ہے، ۔
پی اے سی نے مستحقین میں رقوم کی تقسیم میں بڑی خامیوں کی نشاندہی کر دی۔
غریبوں کے لیے مختص فنڈز سینئر سرکاری افسران اور اُن کی بیگمات نے ہڑپ کرلیے۔
سینکڑوں کیسز میں میاں بیوی دونوں میں رقوم بانٹ دی گئیں۔
سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں سبسڈی کی تقسیم میں پونے تین ارب روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آئی۔
پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت تخفیف غربت کے مالی سال 2022-23 کے آڈٹ اعتراضات اور 14 ارب روپے کی مالی بے ضابطیوں کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ گریڈ 1 سے 20 کے سرکاری ملازمین بی آئی ایس پی فنڈز سے فائدہ اٹھاتے رہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں