نیپرا رپورٹ: بجلی کی قیمتوں میں کمی اور گرمیوں کی لوڈ ڈیمانڈ
بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 52 پیسے کمی مئی تک مؤخر
موسم گرما میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سرکاری انتباہ کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی اوسط قیمتوں میں ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ کٹوتی کا وعدہ رواں ماہ صارفین تک نہیں پہنچا، یہ فائدہ مئی تک مؤخر ہوگیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں ہونے والی عوامی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے نمائندوں نے کہا کہ آئندہ مہینوں میں 20 فیصد زیادہ لوڈ ڈیمانڈ اور پن بجلی کی کم دستیابی کی وجہ سے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا امکان ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں