بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، وزیر اطلاعات

اگلے 36 گھنٹوں میں بھارت کا حملے کا خدشہ، پاکستان تیار

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خبردار کیا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت پہلگام واقعے کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں جارحیت کا ارادہ رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
عطا اللہ تارڑ نے رات گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ پاکستان، بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خود دو دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے اور اس نے دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سخت مذمت کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں