بھارتی مہم جوئی کی صورت میں پوری طاقت سے دفاع کریں گے: شہباز شریف
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے گفتگو میں کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں ملکی سالمیت کاپوری طاقت سے دفاع کریں گے۔
وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
جس دوران جنوبی ایشیا سمیت خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔
، پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔
دوران گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جب کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمارقربانیاں دی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں